برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دبئی اور اسرائیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری سخت ترین کشیدگی میں فریقین میں ایک دوسرے کو دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی میڈیا نے دعویٰ کر دیا ہے کہ ایران نے دبئی اور اسرائیل کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے کارروائی کی تو ایران دبئی اور اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات بغداد میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد پاسداران انقلاب نے بیان میں تنبیہہ کی تھی کہ امریکا خطے سے اپنی افواج نکالے، ورنہ اسرائیل اور امریکی اتحادیوں کو بھی نشانہ بنائیں گے، اگر امریکی اتحادی ممالک سے حملہ ہوا تو اس کا بھی بھرپور جواب دیں گے.
آیندہ کسی امریکی حملے کی صورت میں مزید سخت جواب دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ مغربی عراق میں عین الاسد میں واقع فوجی اڈے پر 9 راکٹ گرے، پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں 2 فوجی اڈے ایرانی حملوں کا نشانہ بنے، امریکی، اتحادی افواج پر درجن سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے.
ایرانی میزائلوں کا ہدف الاسد اور اربیل میں واقع فوجی اڈے تھے، حملوں میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا جا رہا ہے، امریکیوں اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
this blog uses premium CommentLuv
Notify me of follow-up comments?”+”Submit the ... “blog” “submit the word you see below:;Enter YourName@YourKeywords"
;if you have a website, link to it here
; ;post a new comment