چین کی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی دیکھ کر امریکی حکومت خوف کا شکار ہے۔ امریکی حکومت کو خوف ہے کہ چینی ماہرین اُن کے مصنوعی ذہانت کےسافٹ وئیرز کو اُن کے خلاف ہی استعمال نہ کر لیں۔
انہی تحفظات کی وجہ سے امریکی محکمہ تجارت ایک قانون متعارف کرا رہا ہے، جس کے تحت 6 جنوری سے کمپنیوں کو مصنوعی ذہانت کے حامل جغرافیائی تصاویر سے مزین مخصوص سافٹ وئیر کی کینیڈا اور دوسرے ممالک کو برآمدات کے لیے لائسنس لینا ہونگے۔
یہ سافٹ وئیر ڈرون اور سیٹلائٹ کو مختلف مقامات اور اشیا کی شناخت میں مدد دے سکتے ہیں، اسی وجہ سے امریکی حکام ٍ کو خدشہ ہے کہ یہ چین اور دوسرے مخالف ممالک کےہاتھوں لگ سکتے ہیں۔
اس قانون کے تحت ایسے ممالک کو سافٹ وئیر کے لائسنس جاری کرنے میں سختی کی جائے گی جن کے ساتھ امریکا کے دوستانہ تعلقات نہیں ہیں۔
No comments:
Post a Comment
this blog uses premium CommentLuv
Notify me of follow-up comments?”+”Submit the ... “blog” “submit the word you see below:;Enter YourName@YourKeywords"
;if you have a website, link to it here
; ;post a new comment