اچھا تو یہ بات تھی۔۔۔ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے جنرل باجوہ کو کیوں کال کی ؟ پول کھل گیا - آزادی اظہار رائے

Breaking

آزادی اظہار رائے

اس بلاگ کا مقصد خبروں اور سماجی رجحانات کو شائع ۔کرنا ہے اور مقامی و متنوع ثقافتوں کو فروغ دینا، انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنا، ترقی پسند خیالات کو فروغ دینا ، اور رائے اظہار کرنے کی آزادی کو فروغ دینا ہے

Friday, January 3, 2020

اچھا تو یہ بات تھی۔۔۔ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے جنرل باجوہ کو کیوں کال کی ؟ پول کھل گیا

 تھنک ٹینک ولسن سنٹر سے وابستہ امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگل مین نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کیلئے بہت ہی مشکل صورتحال پیدا ہوچکی ہے.
 جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد اگر پاکستان اس معاملے میں ملوث ہوتا ہے تو بھی خطرہ ہے اور اگر سائیڈ پر بیٹھتا ہے تو بھی خطرات موجود ہیں۔

 مائیک پومپیو نے وزیر خارجہ کی بجائے جنرل باجوہ کو اس لیے فون کیا ہے کیونکہ امریکہ پاکستان کی مدد چاہتا ہوگا۔

مائیکل کوگل مین نے ٹوئٹر پر موجودہ صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے جنوبی ایشیا کیلئے بہت ہی اہم اثرات ہوسکتے ہیں۔
 افغانستان کی سرحد ایران سے ملتی ہے اور وہاں 12 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں، پاکستان کی سرحد بھی ایران سے ملتی ہے ، اس کی سعودی عرب کے ساتھ گہری پارٹنرشپ اور امریکہ کے ساتھ اہم تعلقات ہیں۔ بھارت کے ایران اور امریکہ کے ساتھ اہم تعلقات ہیں، انڈیا اور پاکستان کے بہت سے معاشی بالخصوص انرجی سیکٹر میں مفادات مشرق وسطیٰ سے وابستہ ہیں، دونوں ملکوں کے شہریوں کی بڑی تعداد بھی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ رابطے کے حوالے سے مائیکل کوگل مین نے کہا یہ بہت ہی دلچسپ بات ہے کہ پومپیو نے اتنی جلدی پاکستان کو کال کردی۔ کیا پاکستان مکمل طور پر ایران مخالف سعودی اور امریکی کیمپ میں جانے کی تیاری کر رہا ہے؟

اگر ایسا ہے تو اس سارے قضیے میں سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات یکدم بڑھیں گے ۔ ’ مجھے اس بات کا تجسس ہے کہ جنرل باجوہ نے گفتگو کے دوران کیا بات کی ، پاکستان کیلئے بہت ہی خطرناک صورتحال بن چکی ہے۔‘

مائیکل کوگل مین نے کہا کہ پومپیو نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جگہ جنرل باجوہ کو کال کیوں کی؟ اس کی ممکنہ وضاحت یہ ہوسکتی ہے کہ امریکہ کسی قسم کی مدد مانگ رہا ہے۔ 

پاکستان ایران کے ساتھ اہم بارڈر شیئر کرتا ہے، اگر پاکستان معاملے میں گھستا ہے تو بہت سے خطرات ہیں لیکن اگر پاکستان سب چیزوں سے الگ تھلگ ہو کر بیٹھ جاتا ہے تو بھی بڑے خطرات موجود ہیں، یہ بہت ہی عجیب صورتحال بن گئی ہے۔خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ 
انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی آپس میں کیا گفتگو ہوئی ہے تاہم انہوں نے ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

No comments:

Post a Comment

this blog uses premium CommentLuv
Notify me of follow-up comments?”+”Submit the ... “blog” “submit the word you see below:;Enter YourName@YourKeywords"
;if you have a website, link to it here
; ;post a new comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();