جمہور یت میں حقوق اورآزادیاں - آزادی اظہار رائے

Breaking

آزادی اظہار رائے

اس بلاگ کا مقصد خبروں اور سماجی رجحانات کو شائع ۔کرنا ہے اور مقامی و متنوع ثقافتوں کو فروغ دینا، انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنا، ترقی پسند خیالات کو فروغ دینا ، اور رائے اظہار کرنے کی آزادی کو فروغ دینا ہے

Sunday, February 18, 2018

جمہور یت میں حقوق اورآزادیاں




ناروے میں جمہوریت ہے۔ لفظ جمہوریت اصل میں یونانی زبان سے آیا ہے اوراس کا مطلب ہے عوام کی حکومت۔ ناروے میں لوگ پارلیمنٹ ، صوبائی اوربلدیاتی اداروں میں سیاسی جماعتوں کے انتخاب کے ذریعے حکومت کرتے ہیں۔ وہ جماعت یا وہ جماعتیں جو انتخابات میں زیادہ ووٹ حاصل کریں انہی کے پارلیمنٹ ، صوبائی اور بلدیاتی انتظامیہ میں زیادہ نمائندے ہوتے ہیں۔ اس طرح اکثریت فیصلے کرتی ہے۔ لیکن ایک اہم اصول یہ ہے کہ ا کثر یت لائحہ عمل کے تعین میں اقلیت کی رائے کو بھی اہمیت دے۔
: جمہوریت میں شہری بعض آزادیاں اور حقوق رکھتے ہیں

انسانی حقوق

انسانی حقوق سب کے لئے ہیں اور یہ حقوق ہم اس لئےرکھتے ہیں کہ ہم انسان ہیں – اس لئے نہیں کہ ہم دنیا میں مخصوص جگہوں پر رہتے ہیں، یا ہمارا کسی خاص مذہب سے یا کسی خاص نسل سے تعلق ہے۔ اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ انسانی حقوق سب کے لیے ہیں۔ انسانی حقوق سب سے پہلے فرد اورریاست میں تعلق کے بارے میں کچھ کہتے ہیں۔
1948 میں اقوامِ متحدہ نے انسانی حقوق کا عالمی منشور منظور کیا جو تمام انسانوں کے لئے ہے۔ انسانی حقوق کے منشور میں اور باتوں کے علاوہ درج ہے
  • تمام انسان آزاد اور حقوق وعزّت کے اعتبار سے برابر پیدا ہوئے ہیں
  • تمام انسانوں کے لئے قطع نظر مذہب ،نسل، جنس،سیاسی سوچ، قومیّت ایک جیسے انسانی حقوق ہیں
  • سب انسان آزادی اور ذاتی تحفظ کا حق رکھتے ہیں
  • ہر قسم کا تشدّد ممنو ع ہے
  • تمام انسان قانونی تحفظ کا حق رکھتے ہیں
  • تمام انسانوں کواپنےملک میں سیاسی صورتحال پرآزادانہ اور خفیہ رائے دہی/انتخاب کے ذریعےاثرانداز ہونے کا حق ہے
ناروے میں انسانی حقوق کےعالمی منشور کے بہت بڑے حصے کو قوانین میں شامل کیا گیا ہے۔

مساوات

روا ئتی حوالے سے جنسی مساوات کی اصطلاح کا مطلب عورتوں اور مردوں میں ایک جیسے حقوق اور مواقع ہے۔ آج یہ اصطلاح بہت وسیع معنوں میں استعمال ہوتی ہے۔ تمام انسان – عمر، نسل ، قابلیّت ، جنس، مذہب، جنسی میلان سے قطع نظر – مساوی حقوق ر کھتے ہیں۔
اور باتوں کےعلاوہ مساوات کا مطلب حصّہ لینے اور اثرانداز ہونے کے لئے ایک جیسے مواقع ہونا، ذمّہ داری اور بوجھ میں منصفانہ تقسیم ہونا، اور یہ کہ انسان خود کو کسی جبر یا زیادتی سے محفوظ سمجھے۔
Related image

آزادیِ اظہارِ رائے

آزادیِ اظہارِ رائے کا مطلب ہے کہ انسان آزادی سے سیاست، اور مذہب کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر سکے،انسان آزادی سے دوسروں کے ساتھ بحث مباحثہ کر سکے اور یہ کہ انسان آزادی سے اپنے خیالات کا تحریری اظہار کسی سزا کے بغیر کر سکتا ہو ۔
اس کے باوجو د انسان کے لکھنے اور کہنے کی آزادی اور دوسروں کے بارے میں بْرے خیالات کے اظہار کے درمیان ایک حد ہوتی ہے۔ اسی لئے ہمارے کچھ قوانین ہیں جو آزادیِ اظہارِ رائے کی حدود کا تعیّن کرتے ہیں۔ مثلاً پبلک بحث مباحثوں میں نسلی تعصب اور متعصّبانہ خیالات کے زبانی اور تحریری اظہار کی اجازت نہیں۔
آزادیِ اظہارِ رائے کا اطلاق افراد ، ٹی وی ، ریڈیو اور اخبارات پر ایک جیسا ہے۔

قانونی تحفظ

ناروے میں شہریوں کو اچھا قانونی تحفظ حاصل ہے۔اس کا مطلب اور باتوں کے علاوہ یہ ہے کہ:
  • کسی شخص کو مقدمہ چلائے بغیر قید نہیں کیا جا سکتا۔ مقدّ مے کا مطلب یہ ہے کہ غیر جانب دار جیوری کا کسی شخص کے جرم وار یا بے گناہ ہونے کا فیصلہ ہوتا ہے اور یہ کہ ایک غیر جانبدار جج ملزم کے قصور وار ہونے کی صورت میں سزا کا تعین کرتا ہے۔ لیکن فوجداری مقدمہ شروع ہونے سے پہلے پولیس تفتیش کے لئے لوگوں کو حوالات میں رکھ سکتی ہے۔
  • تمام ملزمان اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
  • عدا لتیں خود مختا ر ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے کام میں سیاستدانوں ، مِیڈیا اور دوسرے اداروں کو اثر اندا ز نہیں ہونے د یتیں۔ پارلیمنٹ، حکومت یا دوسرے حکام عدالتی فیصلوں پر دخل اندازی نہیں کر سکتے ۔
  • قوانین پیچھے پلٹنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جْرم کے ارتقاب کے وقت لاگو قانون کو ہی قصور اور سزا کے تعین کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

آزادیِ مذہب

آزادیِ مذہب کا مطلب ہے کہ لوگ اپنے مذہب یا نظریہ حیات کے ا نتخاب کا آزادانہ حق رکھتے ہیں۔ کسی شخص کودوسروں کو کسی مذہب یا مذہبی ادارے سے زبردستی نکالنے یا شامل کرنے کا حق حاصل نہیں۔ 15سال کی عمر کے بعد ہر کسی کو کسی مذہب یا نظریہ حیات میں شامل ہونے یا ترک کرنے کا حق حاصل ہے۔ کسی کو اس کی مذہبی وابستگی کی وجہ سے ایذا رسانی یا سزا کی اجازت نہیں۔
جتنا اہم ہرکسی کے لئے اپنےمذہب اور نظریہ حیات کے ا نتخاب کا حق ہے اسی طرح ہمیں کسی مذہب اور نظریہ حیات سے تعلق نہ رکھنے کی بھی ایسی ہی آزادی ہے۔

تنظیمی آزادی

تنظیمی آزادی کی کئی صورتیں ہیں، چند اہم درجِ ذیل ہیں :
  • انسان کو سیاسی جماعتوں اور غیر سرکاری تنظیموں کا رْکن بننے کا کسی تکلیف اور سز ا کے خوف کےبغیر حق حاصل ہے۔
  • انسان کو مزدوروں کی انجمنوں کا رْکن بننے کا کسی تکلیف اور سزا کے خوف کےبغیر حق حاصل ہے۔ بعض صورتوں میں ہڑ تال کا حق بھی ہوتا ہے۔
  • انسان کو اپنے خیالات کے اظہار کے لئے قانونی مظاہروں کا حق بھی ہے۔

No comments:

Post a Comment

this blog uses premium CommentLuv
Notify me of follow-up comments?”+”Submit the ... “blog” “submit the word you see below:;Enter YourName@YourKeywords"
;if you have a website, link to it here
; ;post a new comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();