عورت کا مقام سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اور آج کے معاشرے میں - آزادی اظہار رائے

Breaking

آزادی اظہار رائے

اس بلاگ کا مقصد خبروں اور سماجی رجحانات کو شائع ۔کرنا ہے اور مقامی و متنوع ثقافتوں کو فروغ دینا، انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنا، ترقی پسند خیالات کو فروغ دینا ، اور رائے اظہار کرنے کی آزادی کو فروغ دینا ہے

Sunday, April 1, 2018

عورت کا مقام سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اور آج کے معاشرے میں

شفیقہ اسرار




  ابہی کچھ دن پہلے ایک بچی جن کا نام عبیدہ جو کہ ایم اے انگریزی کی طالب علم تھی بس کا انتظار کرتے ہوئے کچھ درندوں کے حوس کا شکار ہو گئی
۔ اس بچی کو اغوا کے بعد نا صرف زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اسکو موت کے گھاٹ اتار کے نالے کے کنارے پھینک دیا گیا۔ جب بلآخر زمانے کی نظر اس تک پہنچی تو 4 دن تک پولیس نے  FIR تک نہیں لکھا،  یہ کوئی نئی بات نہیں پاکستان میں آ ے دن اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور عوام social media پر بڑی بڑی باتیں اور سیاسی رہنما میڈیا کے سامنے وعدے کر کے معاملے کو دبا دیتے ہیں۔ یا اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ ایسے واقعات کو اتنا بڑا issue نہیں سمجھا جاتا کہ حوا کی بیٹیاں اپنی ہی ملک میں کتنی محفوظ ہیں۔
عبیدہ

 جب عورت کے عزت و مقام کی بات آتی ہے تو اسلام وہ واحد مذہب ہے جس نے عورتوں کو سب سے زیادہ حقوق دیے۔ اسلام نے عورتوں کو جو معاشی، معاشرتی اور سماجی حقوق عطا کیے نا اس سے پہلے نا بعد کسی معاشرے کسی قانون نے دیے۔
اکسر ہم کھتے ہیں کہ مغرب نے عورتوں کو بہت زیادہ حقوق دیے ہیں لیکن اگر ہم تاریخ اٹھا کے دیکھ لے تو اندازہ ہوتا ہے تو کہ اسلام سے پہلے عورتوں کی کیا حیثیت تھی، جس طرح جانوروں کی منڈیاں لگتی ہے اس طرح عورتوں کی خرید وفروخت ہوتی تھیں، زندہ بچوں کو دفن کر دیا جاتا تھا۔ قاسیم بن عاصم جو کہ بعد میں مسلمان ہوئے تھے کا مشھور واقعہ ہم کے علم میں ہے کہ جب انہوں نے اپنے 8 بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے کا واقعہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو سنائی تھی تو وہ کتنے آبدیدہ ہوگئے تھے۔
اسلام نے جو عورتوں کو عزت و احترام عطا کیے اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فرمایا گیا کہ بیٹی کی پرورش اچھی کی جائے تو روز قیامت قربتے مصطفیٰ نصیب ہوگی، اگر بیوی اچھی ھو تو اس کے لیے جنت کہ دی گئی، بہنوں کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا گیا۔ عورتوں کے حقوق کے بارے میں جو سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آخری خطبہ میں ارشاد فرمائی  مقابلہ دنیا کا کوئی قانون مقابلہ نہیں کر سکتی۔


14 سو سال پہلے جو اسلام نے جینے کا حق دیا عورت کو آج دنیا کے سارے آئین وہ دے رہے ہیں "جینے کا حق" ۔
اسلام نے جینے کا حق دیا وارثت کا حق دیا، نانو نفقہ کا حق دیا، علم کا حق دیا، برابری کا حق دیا، معاشی ؤ اقتصادی حق دیئے، یہاں تک کہ قرآن مجید میں سورۃ نساء کی شکل میں ان کے حقوق کو تفصیل سے بیان کیا۔
اینی بیسنت (Annie besant) اپنی کتاب "the life and teachings of Muhammad " میں لکھتی ہیں کہ " women is more free in Islam than Christinity , women is more protected by islam more than the faith that perches monogomy in Al Quran the law about women is more libral .it's only 20 years that Christian ingland hs recognize the right of women to property, while Islam has allowed this right from all times. It is slander to say that Islam perches that have no soul.

اسلام نے جب عورت کو حقوق دیئے اس وقت کہا جاتا تھا کہ "women's are gate way to hell" یہ سمجھا جاتا تھا کہ عورت کے اندر روح نہیں وہ بدروح ہوتی ہے۔ لیکن رحمت عالم نے جو ان کو حقوق دیئے اس سے پتا چلتا ہے کہ اسلام میں ان کی کتنی اہمیت اور رتبہ ہے۔

ایک وہ زمانہ جاہلیت تھا جب عورت کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا ایک آج کا جدید معاشرہ جہاں عورت کو زیادتی کا نشانہ بنا کر پھینک دیا جارہا ہے۔ ایک مسلمان ریاست میں اگر ایسے واقعات معمول بن جائے تو ہم میں اور ان جاہل قوموں میں کیا فرق رہ جائے گی۔ اور ایسے مسلم ریاست کے باشندے ہونے کا فایدہ جہاں اسلام کو ہی follow نہیں کیا جاتا۔ جہاں کا قانون صرف چند روپوں کے لیے اپنا ایمان بیچ دیتا ہے، جہاں کے حکمرانوں کے لیے عوام کے جانوں سے زیادہ اقتدار ظروری ہے۔

اگر صرف ایک rapists کو پکڑ کر سرےبازاد سنگسار کیا جائے تو آیندہ کسی وحشی درندے کی ہمت نہیں ہوگی کہ وہ حوا کی بیٹی کی  طرف اپنی گندی نظر اٹھا کر بھی دیکھیں۔



وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوزِ دروں۔
    (علامہ اقبال)

شفیقہ اسرار  چترال سے ہیں، اور وہ سماجی کارکن اور صحافی ہیں





1 comment:

  1. It’s very informative and you are obviously very knowledgeable in this area. You have opened my eyes to varying views on this topic with interesting and solid content. advance tajweed

    ReplyDelete

this blog uses premium CommentLuv
Notify me of follow-up comments?”+”Submit the ... “blog” “submit the word you see below:;Enter YourName@YourKeywords"
;if you have a website, link to it here
; ;post a new comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();