ہم تاریخ کو کیسے جھٹلاتے ہیں - آزادی اظہار رائے

Breaking

آزادی اظہار رائے

اس بلاگ کا مقصد خبروں اور سماجی رجحانات کو شائع ۔کرنا ہے اور مقامی و متنوع ثقافتوں کو فروغ دینا، انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنا، ترقی پسند خیالات کو فروغ دینا ، اور رائے اظہار کرنے کی آزادی کو فروغ دینا ہے

Sunday, February 25, 2018

ہم تاریخ کو کیسے جھٹلاتے ہیں

تخلیق پاکستان: بنیاد مذہبی نہیں سیاسی تھی

پاکستان کیوں بنا اور کیسے بنا؟

تخلیق پاکستان: بنیاد مذہبی نہیں سیاسی تھی
بدقسمتی سے تخلیق پاکستان سے 70 سال بعد بھی یہ بات متنازع ہے کہ اس ملک کے قیام کا مقصد کیا تھا۔ تاحال ہم اس بات پر متفق نہیں ہیں کہ پاکستان کیوں بنایا گیا، کیسے بنا اور اس کا حقیقی نظریہ کیا تھا۔
ہندوستان کی تقسیم کی تاریخی وجوہ کیا ہیں؟ اس حوالے سے دو مکتبہ ہائے فکر پائے جاتے ہیں۔
بعض لوگوں کا خیال یہ ہے کہ پاکستان ایک مذہبی اسلامی ریاست کے طور پر وجود میں آیا تھا۔ آج کل ہماری تاریخ کی نصابی کتب میں اسی بات پر زور دیا جاتا ہے اور اسی نظریے کے حامل اکثریت میں ہیں۔
ہم تاریخ کو کیسے جھٹلاتے ہیں
تاہم یہ بات درست نہیں ہے اور تاریخ کو مسخ کر کے گھڑی گئی ہے۔
درحقیقت تخلیق پاکستان کی وجوہ خالصتاً سیاسی تھیں اور پاکستان ایک سیاسی جمہوری تحریک کے ذریعے وجود میں آیا تھا۔ اس کا کسی دینی یا مذہبی تحریک سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
اس بات کے حق میں ہمارے پاس چند واضح ثبوت موجود ہیں۔
پہلی بات یہ کہ قیام پاکستان سے قبل جو مذہبی جماعتیں موجود تھیں اور جو علما کی جماعتیں کہلاتی تھیں انہوں نے ہندوستان کی تقسیم اور پاکستان کے قیام کی سختی سے مخالفت کی تھی۔
پاکستان کی صورت میں اگر اسلامی مملکت بن رہی ہوتی تو وہ کبھی اس کی مخالفت نہ کرتیں۔
اگر پاکستان کا مقصد اسے مذہبی اسلامی ریاست بنانا ہوتا تو ہندوستانی علما کی جماعتیں کبھی تقسیم کی مخالفت نہ کرتیں
س حوالے سے دوسرا ثبوت یہ ہے کہ آل انڈیا مسلم لیگ کے جتنے ریکارڈ موجود ہیں اگر ان کا جائزہ لیا جائے اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں بشمول قائداعظم کی تقاریر پر نظر ڈالی جائے تو کہیں بھی اسلامی مملکت کے قیام کا تذکرہ نہیں ملتا۔
چنانچہ تحریک پاکستان کے تاریخی ریکارڈ میں آپ کو اسلامی ریاست یا مملکت کا کوئی حوالہ دستیاب نہیں ہو گا۔
لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تاریخ کو درست کر کے موجودہ اور آنے والی نسلوں کو بتایا جائے کہ پاکستان کیسے بنا، ہندوستان کیوں تقسیم ہوا اور پاکستان بنانے والوں کے ذہن میں پاکستان کا کیا نقشہ تھا۔

Courtesy     nuktanazar.sujag.org

مہدی حسن  

تحریر

 ڈاکٹر مہدی حسن پاکستان کے نمایاں ترین صحافتی مورخ، ابلاغ عامہ کے استاد اور سیاسی تجزیہ کار ہیں۔ تاریخ و صحافت پر ان کی کتابیں صحافت و سیاسیات کے شعبے میں حوالے کا درجہ رکھتی ہیں

No comments:

Post a Comment

this blog uses premium CommentLuv
Notify me of follow-up comments?”+”Submit the ... “blog” “submit the word you see below:;Enter YourName@YourKeywords"
;if you have a website, link to it here
; ;post a new comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();