امریکی اڈے پر کامیاب حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ کو کیا سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ؟ تازہ ترین اطلاعات - آزادی اظہار رائے

Breaking

آزادی اظہار رائے

اس بلاگ کا مقصد خبروں اور سماجی رجحانات کو شائع ۔کرنا ہے اور مقامی و متنوع ثقافتوں کو فروغ دینا، انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنا، ترقی پسند خیالات کو فروغ دینا ، اور رائے اظہار کرنے کی آزادی کو فروغ دینا ہے

Wednesday, January 8, 2020

امریکی اڈے پر کامیاب حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ کو کیا سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ؟ تازہ ترین اطلاعات

ا

 ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اڈے پر حملہ کامیاب رہا۔

سپریم لیڈر نے اعلان کیاہے کہ اب امریکا کیخلاف اس سے بھی بڑے حملے کئے جائیں گے۔ایران کا جواب امریکی منہ پر طمانچہ ہے۔اپنے خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم آج دنیا کے غنڈوں کے سامنے ڈٹ گئی ہے۔انہوں نے کہا جنرل قاسم سلیمانی ایران کے بہادر سپوت تھے، ان میں کوئی منافقت نہیں تھی. 

قاسم سلیمانی سیاسی میدان میں بھی جرات کامظاہرہ کرتے تھے۔انہوں نے امریکی جارحیت کا جراتمندی سے مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاجنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایرانی قوم صدمے کا شکار ہے ،لیکن آج کا ایرانی نوجوان ماضی کی نسبت انقلاب پر زیادہ اور کامل یقین رکھتا ہے۔

ہم اپنے دفاع میں کسی بھی قسم کی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا قرآن پاک میں بھی دشمنوں سے خبردار رہنے کا کہاگیاہے، جو جنگ مذہبی جوش و خروش سے لڑی جائے اس میں اللہ کی مدد حاصل ہوتی ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہاامریکا نے اسرائیل کی مدد سے حزب اللہ کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

 انہوں نے کہا ایران کا جواب امریکی منہ پر طمانچہ ہے۔واضح رہے امریکا ایران کشیدگی کے باعث خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں ایران نے عراق میں امریکیوں کے زیر استعمال فوجی اڈوں پر میزائل حملے کردیے ہیں جس کی تصدیق پنٹا گان کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملہ پاسداران انقلاب کی جانب سے کیا گیا جس میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے گئے۔حملے میں اسی امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

 جبکہ حملے میں عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں عین الاسد،اربیل اور تاجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں کا نشانہ بنائے جانے والے مقامات پر امریکی اور دیگر اتحادی ملکوں کے فوجی تعینات ہیں۔

1 comment:

this blog uses premium CommentLuv
Notify me of follow-up comments?”+”Submit the ... “blog” “submit the word you see below:;Enter YourName@YourKeywords"
;if you have a website, link to it here
; ;post a new comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();